6 اکتوبر 2014 - 15:32
بیت لحم میں زہریلی گيس سے متعدد فلسطینی زخمی

غرب اردن کے شہر بیت لحم میں صیہونی فوجیوں کےحملوں میں بہت سے فلسطینی زہریلی گيس سے زخمی ہوگئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عایدہ مہاجر کیمپ پر صیہونیوں کے حملوں کے بعد فلسطینیوں کے ساتھ صیہونیوں کے چھڑپیں شروع ہوگئيں۔ صیہونیوں نے فلسطینیوں پر آنسو گيس کے گولے اور دھویں کے بم استعمال کئے جس میں بہت سے فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق صیہونیوں نے پلاسٹک کی گولیوں سے بھی فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔ واضح رہے صیہونی فوجی تقریبا ہردن غرب اردن پر حملے کرتے رہتے ہیں اور بہت سے فلسطینیوں کو زخمی کرنے کےعلاوہ بہت سوں کو اغوا کرکے بھی لےجاتے ہیں۔

.......

/169